ایک نیوز: نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ نیب نے شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور بیرسٹر ضیاء الدین کو دوبارہ طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے تینوں رہنماؤں کو 23 جون کو کمبائن انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ اس کے علاوہ نیب نے تینوں رہنماؤں کو کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کردی ہے۔ نیب نے تینوں رہنماؤں کو بطور ملزم 23 جون کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر 11 بجکر 45 منٹ پر نیب کی کمبائن انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔ بیرسٹر ضیاء الدین کو 10 بجے نیب کی کمبائین انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح زلفی بخاری کو 9 بجکر 30 منٹ پر نیب کی کمبائن انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تینوں رہنماؤں کو 22 جون کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا۔