یونان کشتی حادثہ، 98 لاپتہ افرادکے اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپلز حاصل

یونان کشتی حادثہ، 98 لاپتہ افرادکے اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپلز حاصل

ایک نیوز:  ایف آئی اے نے 98 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے گجرات سرکل میں 52 متاثرین کے لواحقین کی جانب سے سیمپل جمع کروائے گئے ہیں۔ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل میں 46 متاثرہ خاندانوں کی جانب سے ڈی این اے سیمپلز دئیے گئے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جانبحق ہونے والے کی شناخت کے لئے حاصل کئے گئے۔

دوسری جانب وزارت صحت کی جانب سے حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت کے لیے ان کے رشتہ داروں کے ڈی این اسے سیمپلز لیے جائیں گے۔وزارت صحت نے ڈی این اے سیمپلز کلشن کے لئے ڈاکٹروں کو ذمہ داری سونپ دی ۔ ڈی این اے ٹیسٹ کلکشن کرنے والوں میں پمز اسپتال کے ڈاکٹرفرخ کمال ،  این آئی ایچ کے ڈاکٹر فہیم طاہر ، ڈاکٹر سدرہ ولی اور عمر دارا کے نام شامل ہیں۔