یونان کشتی حادثہ،150 پاکستانیوں کی گمشدگی کی تصدیق

Jun 21, 2023 | 12:39 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: یونان کشتی حادثے میں 150 پاکستانیوں کی گمشدگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونان کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں میں سے 101 کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے۔لاپتہ پاکستانیوں میں گجرات کے 47 ،گوجرانوالہ کے 38 ،  سیالکوٹ کے 11 اور منڈی بہاء الدین کے 5 افراد شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کے مختلف اضلاع کے 21 اور فیصل آباد کے 2 نوجوان بھی کشتی حادثے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے 40 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلزلے لیے گئےہیں۔

مزیدخبریں