ایک نیوز:عدالت نے پی ٹی آئی سربراہ کی کوئٹہ قتل کیس میں دوسری حفاظتی ضمانت 3 جولائی تک منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ قتل کیس میں دوسری حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کےوکیل اشتیاق اے خان عدالت پہنچ گئے اور دلائل دینا شروع کردیئے۔
پی ٹی آئی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےاسی مقدمے میں حفاظتی ضمانت حاصل کی،حفاظتی ضمانت ملنے کےبعد متعلقہ عدالت میں بزریعہ وکیل پیش ہوئے،متعلقہ عدالت میں سکیورٹی کی فراہمی کی درخواست جمع کرائی۔متعلقہ عدالت نے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوم سیکرٹری کودرخواست جمع کرائی جس پر سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔امن وامان کی وجہ سے بغیر سکیورٹی کوئٹہ نہیں جاسکتا۔
بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ کی حفاظتی ضمانت 3 جولائی تک منظور کرلی۔