ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے آج سے 24 جون کے دوران ملک میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر مقامات پر بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں بعد دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بالائی اور وسطی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت 04سے06ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا میں دن کا درجہ حرارت 04سے06ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کاامکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، بلوچستان کے مشرقی اورجنوب مغربی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا۔ شام اور رات میں خضدار،پنجگور اورآواران میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گلگت بلتستان میں آج دن بھر موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں دن کا درجہ حرارت 04سے06ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔21 سے 24 جون کے دوران ملک کےزیادہ تر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو گا۔