بحری وسائل کے استعمال سے قومی معیشت مستحکم ہوگی: سربراہ پاک بحریہ

Jun 21, 2023 | 12:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ  ہائیڈروگرافک ڈیٹا کی مدد سے، محفوظ نیویگیشن اور  بحری وسائل کے استعمال سے قومی معیشت مستحکم ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق   ہائیڈروگرافی کے عالمی دن پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ  رواں برس عالمی ہائیڈروگرافی کے دن کا موضوع"Hydrography Underpinning the digital twin of the ocean"ہے۔  اس دن کا مقصد سمندری خدوخال اور نیویگیشن کی اہمیت کو اجاگر کرناہے۔ 2022 میں حکومتِ پاکستان نے ہائیڈروگرافر آف پاکستان نیوی کو بطور ہائیڈروگرافر آف پاکستان کا درجہ دینے کی منظوری دی۔ 

سربراہ پاک بحریہ کا کہنا ہےکہ ہائیڈروگرافک ڈیٹا کی مدد سے، محفوظ نیویگیشن اور  بحری وسائل کے استعمال سے قومی معیشت مستحکم ہوگی ۔ پاک بحریہ اپنے سمندروں میں محفوظ جہازرانی اور پائیدار معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔  پاک بحریہ جدت کو بروئے کار لاتے ہوئے بحری تحقیق کی جہتوں کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے۔ 

مزیدخبریں