ملتان:کئی دنوں سےبند گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

Jun 21, 2023 | 12:18 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ملتان کے علاقہ ممتاز آباد میں ایک گھر سے3 خواتین کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق شمشاد بی بی، اس کی بہن نسرین اور بیٹی سمیہ کی کئی دن پرانی لاشیں ملی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفصیل بتائی گئی کہ جس گھر سے خواتین کی لاشیں ملی ہیں اس گھرکو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔

تاہم یہ لاشیں تین سے چار دن پرانی ہیں جن کے حوالے سے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ لگایا جاسکے گا کہ آیا انہوں نے خودکشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں