سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

ایک نیوز: دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاریاں شیخوپورہ، سرگودھا، ساہیوال اور راولپنڈی سے ہوئی ہیں اور دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، فیوز، فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

دہشتگردوں کی شناحت زاہد، نعمت، ذیبر اور غفور کے نام سی ہوئی ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔