ایک نیوز: پانچ بار کی سابق عالمی چیمپئین برازیل کو عالمی رینکنگ میں 181 ویں نمبر پر موجود سینگال نے دوستانہ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دیدی۔
رپورٹ کے مطابق اسپین میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں سینیگال نے برازیل کو 2-4 سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔ میچ کے آغاز پر برازیل کی جانب سے 11 ویں منٹ میں لوکاس پیکویٹا نے گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن 10 منٹ بعد ہی حبیب ڈلایو نے سینیگال کی طرف سے گول کرکے میچ برابر کردیا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں سینیگال نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 52 ویں منٹ میں برازیل کے اسٹرائیکر مارکیوہنوس نے اپنی ہی گول پوسٹ میں بال جال میں پھینک دی اور یوں سینیگال کو برتری حاصل ہوگئی لیکن58 ویں منٹ میں مارکیوہنوس نے گول کرکے ٹیم کا اسکور برابر کردیا۔
انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہونے والے سینیگال کے سیڈیو مانے نے واپسی پر دو گولز داغ کرکے ٹیم کو فتحیاب کروایا۔سابق عالمی چیمپئین برازیل قطر میں کھیلے گئے عالمی ورلڈکپ کے بعد سے کوچ سے محروم ہے جبکہ انجری کے باعث انہیں کپتان نیمار کی خدمات بھی حاصل نہیں تھی۔