توہین الیکشن کمیشن کیس،فواد چودھری کےقابل ضمانت وارنٹ جاری

Jun 21, 2023 | 11:59 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

فواد چودھری کے وکیل مرزا آصف الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔وکیل آصف مرزا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں گزشتہ سماعت کا آرڈر ابھی موصول ہوا، آج حاضری سے استثنیٰ دے دیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے اعلان کر دیا تھا کہ شوکاز ہو گا، فواد چوہدری کی ذاتی حیثیت میں پیشی تھی، کیا وہ آئے ہیں؟

وکیل آصف مرزا نے کہا کہ ہمیں کچھ وقت دے دیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قابل ضمانت وارنٹ کے بعد وقت ہی ہو گا۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری آتے ہی نہیں ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کوئی نرمی نہیں ہو گی، 6 جولائی کو فواد چوہدری کو پیش ہونا ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

مزیدخبریں