پاکستان کی ورلڈ کپ میں افغانستان سے وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست

Jun 21, 2023 | 11:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پی سی بی نےورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں افغانستان کے خلاف رکھا گیا مجوزہ وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست کردی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنے مجوزہ فیڈ بیک میں ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز میں سے ایک میچ میں ٹیم تبدیل کرنے کو کہا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ وارم اپ کیلئے افغانستان کے بجائے کسی غیر ایشین حریف سے میچ رکھ دیا جائے تاکہ پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوسکے۔

پی سی بی نے اس سلسلے میں یہ جواز پیش کیا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے مقابلہ کرچکی ہوگی اس لیے دوبارہ وارم اپ میچ میں بھی کھیلنا زیادہ مفید نہیں ہوگا لہٰذا غیر ایشیائی ٹیم سے میچ کرادیا جائے۔

واضح رہے کہ رواں سال آئی سی سی ورلڈکپ بھارت میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں