ون ڈے ورلڈکپ شیڈول کے تاخیر کی وجہ کیا بنی؟

Jun 21, 2023 | 11:49 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز:آئی سی سی مینز کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان 27 کو جون کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیڈول ورلڈکپ کے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر سامنے لایا جاسکتا ہے، 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے آغاز سے 100 دن کا کاؤنٹ ڈاؤن 27 جون سے شروع ہوگا۔ شیڈول میں تاخیر پاکستان کی طرف سے چند وینیوز پر اعترضات کی وجہ سے ہوئی ہے۔اس سے قبل شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر جاری ہونا تھا جو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی۔

 پاکستان نے افغانستان کے خلاف میچ چنئی اور آسٹریلیا کے خلاف بنگلور کے میچز  کے وینیو کو بدلنے کا کہا تھا،پاکستان نے کنڈیشنز کی بنیاد پر چنئی اور بنگلور کو تبدیل کرنے کا کہا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ بدلنے کا بھی کہا ہے کیونکہ پاکستان نے کسی غیر ایشین ٹیم سے وارم اپ میچ رکھنے کا کہا ہے۔

سکیورٹی کے علاوہ وینیوز تبدیل کرنے کے لیے مضبوط وجہ بتانا ضروری ہے، مضبوط وجہ نہ ہونے کی بنیاد پر پاکستان کا مؤقف تسلیم کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔

مزیدخبریں