یونان کشتی حادثہ، گرفتار 9 ملزمان کا ریمانڈ دے دیا گیا

Jun 21, 2023 | 11:22 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: یونان میں گرفتار کشتی حادثے کے 9 مبینہ ملزمان پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے  مطابق مبینہ 9 انسانی اسمگلرز پر الزام عائد کرتے ہوئے ان کا ریمانڈ بھی دے دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہہ ملزمان کو گزشتہ ہفتے کلاماتا کی بندرگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں اور تعلق مصر سے ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ملزمان پر قتل اور جرائم پیشہ تنظیم بنانے کے الزامات بھی ہیں اور جرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے اوپر لگائے الزامات سے انکار کر دیا ہے۔

یونان کشتی حادثے میں اموات کی تعداد 82 ہوگئی ہے اور اب تک 104 کو بچایا گیا ہے جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کے بچنے کی امیدیں بھی دم توڑ چکی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشتی میں 400 سے 750 مسافر سوار تھے۔

دوسری جانب یونان کے دارالحکومت ایتھنز سمیت مختلف شہروں میں عوام نے تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج کیا جس میں پناہ گزینوں کو بچانے کے لیے ناکافی اقدامات پر حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

مزیدخبریں