کینیڈیئن طیارے کو ٹائی ٹینک ڈوبنےکےمقام سےسگنلز موصول ہوگئے

Jun 21, 2023 | 10:02 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کی سیر کو جانے والی لاپتہ آبدوز ٹائٹین کی تلاش جاری ہے، اس حوالے سے برطانوی اخبار نے بتایا ہے کہ کینیڈا کے طیارے کو ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام سے سگنلز موصول ہوئے ہیں۔

برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سگنل ہر 30 منٹ بعد موصول ہو رہے ہیں، امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ ای میل کے تبادلے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق سمندر میں موجود جدید ترین ’سونو بوائیز‘ سگنل جانچنے میں کامیاب رہے ہیں۔صدر ایکسپلورر رچرڈ گیریٹ کا اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ ڈیٹا کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ زندگی کے اشارے ملے ہیں۔

امریکی حکومت کے درمیان رابطوں میں انکشاف ہوا ہے کہ لاپتہ آبدوز کی تلاش کے لیے اضافی سونر ڈیوائسز کے استعمال کے بعد بھی بینگنگ ساؤنڈ سنی گئی۔امریکی میمو کے مطابق لاپتہ آبدوز کی تلاش کے دوران اضافی صوتی اثرات سنے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آبدوز کی تلاش کا کام تو جاری ہے مگر ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اس میں موجود سیاحوں کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق سیاحوں کی لاپتا آبدوز میں 30 گھنٹے کی آکسیجن باقی رہ گئی ہے۔

دوسری جانب ٹائٹینک کی تلاش کا دائرہ گہرے پانیوں تک بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آبدوز کا رابطہ روانہ ہونے کے 1 گھنٹے 45 منٹ بعد سطح سے منقطع ہوگیا تھا، آبدوز میں ایک پائلٹ اور دو پاکستانیوں سمیت 4 مسافر سوار ہیں جن میں برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ، پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد، ان کا بیٹا سلیمان اور آبدوز کمپنی اوشین گیٹ کے چیف ایگزیکٹو اسٹاکٹن رش شامل ہیں۔

مزیدخبریں