ایک نیوز: امریکی صدرجوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کا اعتراف کرلیا۔
امریکی صدرجوبائیڈن کے بیٹے ہنٹربائیڈن نے دوسرے کیس میں غیرقانونی طور پر پستول رکھنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق بزنس ڈیل میں ہنٹربائیڈن نے1.5ملین ڈالرحاصل کیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہنٹربائیڈن نے چین اوریوکرین کے ساتھ بزنس ڈیل میں ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق ہنٹربائیڈن نے 2018میں ایک لاکھ ڈالر ٹیکس ادا کرنا تھا۔ہنٹربائیڈن کے خلاف تحقیقات 2018سےجاری تھیں۔