ایک نیوز:اسلام آبادسےسابق وفاقی وزیرغلام سروربیٹےاوربھتیجےسمیت گرفتارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آبادایف8سےپی ٹی آئی کےسابق وفاقی وزیرغلام سرورخان اپنےبیٹےاوربھتیجےسمیت گرفتارہوگئے،گرفتاری غلام سرورخان کےدوست کی رہائش گاہ سےکی گئی،گرفتاری کیلئےاسلام آبادپولیس اورایلیٹ فورس نےمشترکہ آپریشن کیا،تینوں ملزمان اسلام آبادمیں دوست کی رہائشگاہ پرملاقات کیلئےجمع ہوئےتھے۔
پولیس کاکہناہےکہ گرفتارشدگان میں غلام سروراوران کابیٹاسابق ایم این اےمنصورحیات اوربھتیجاسابق ایم پی اےعمارصدیق بھی شامل ہے،ملزمان سانحہ9مئی میں جلاؤگھیراؤاورجوڈیشل کمپلیکس پرحملے میں مطلوب تھے،ملزمان کیخلاف اسلام آباد،ٹیکسلااورراولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیرغلام سروربیٹےاوربھتیجےسمیت گرفتار
Jun 21, 2023 | 08:03 AM