واٹس ایپ صارفین کیلئےخطرہ،ڈیٹا چرانے والی میسجنگ ایپ تیار

واٹس ایپ صارفین کیلئےخطرہ،ڈیٹا چرانے والی میسجنگ ایپ تیار
کیپشن: Danger for WhatsApp users, data-stealing messaging app ready

ایک نیوز:اسپیس کوبرا نامی ہیکنگ گروپ نے ایسی میسجنگ ایپس بنائی ہیں جو صارف کی حساس معلومات کو بآسانی چُرا سکتی ہے۔ ایپ کی پشت پر موجود شاطر گروہ اپنے لیے انتہائی مخصوص اہداف کا انتخاب کرتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سائبر سیکیورٹی کمپنی ای سیٹ (ESET) کے محققین نے حال ہی میں دو ایسی میسجنگ ایپ، بِنج چیٹ اور چیٹیکو، کی نشان دہی کی ہے جس میں اینڈرائیڈ پر مبنی گریویٹی ریٹ (GravityRAT) یعنی رموٹ ایکسز  ٹروجن استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ریٹ کال لاگ، کونٹیکٹ لِسٹ، ایس ایم ایس میسج، ڈیوائس لوکیشن اور فائلز وغیرہ نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
لیکن ان دو ایپس میں کچھ صلاحیتیں ایسی بھی ہیں جو دیگر گریویٹی ریٹ میں نہیں ہیں اور وہ یہ کہ یہ ایپ واٹس ایپ بیک اپ کو چراسکتی ہیں اور فائلز کو ڈیلیٹ کرنے کیلئےحکم موصول کر سکتی ہیں۔
جس طرح سے اس میل ویئر کی تشہیر کی جا رہی ہے یہ عمل اس کمپین کو مزید منفرد بناتی ہیں۔ ان ایپس کو ایپ اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ نہیں کیاجا سکتا اور نہ ہی کبھی ان کو گوگل پلے پر کبھی اپ لوڈ بھی نہیں کیا گیا۔ ان کو ایک مخصوص ویب سائٹ سے اکاؤنٹ کھولنے کے بعد ہی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
یہ چیز محققین کیلئےتب تشویش کا باعث بنی جب انہوں نے ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنانے کیلئے رسائی کی اور رجسٹریشن بند ہونے کی وجہ سے اکاؤنٹ نہ کھلوا سکے۔ اس بات سے محققین نے یہ نتیجہ نکالا کہ گروپ انتہائی مخصوص افراد کو اپنا ہدف بناتا ہے، ممکنہ طور پر ان کی لُوکیشن یا آئی پی ایڈریس دیکھ کر۔