شمالی وزیرستان :بارودی سرنگ کادھماکا،2جوان وطن پرقربان

شمالی وزیرستان :بارودی سرنگ کادھماکا،2جوان وطن پرقربان
کیپشن: North Waziristan: Landmine blast, 2 youths killed

ایک نیوز:شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کادھماکاہونےسے2جوان وطن پرقربان ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق شمالی وزیرستان کےعلاقےاسپن وام میں بارودی سرنگ کادھماکاہونےسے2جوانوں نےجام شہادت نوش کیا، دھماکےمیں سپاہی گل رؤف اورسپاہی عابداللہ شہیدہوئے،مسلح افواج دہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کاکہناہےکہ 29سالہ سپاہی گل رؤف کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے جبکہ 23 سالہ سپاہی عابد اللہ ضلع کرک کا رہائشی ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق دھماکے کے بعد دہشت گردوں کی موجودگی اور اُن کے خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے،مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کوتقویت دیتی ہیں۔