پیپلزپارٹی عوام کوغربت ،معاشی بدحالی سےنجات دلائےگی،آصف زرداری

Jun 21, 2023 | 04:39 AM

ایک نیوز:آصف زرداری نےکہاہےکہ پیپلزپارٹی عوام کوغربت اورمعاشی بدحالی سےنجات دلائےگی،بینظیربھٹوکی سیاست کامقصدملک سےاندھیروں کاخاتمہ تھا۔
تفصیلات کےمطابق بینظیربھٹوکی سالگرہ کےموقع پرسابق صدرآصف زرداری نےقوم کےنام اہم پیغام جاری کیاہے۔
آصف زرداری کاکہناہےکہ پیپلزپارٹی بینظیربھٹوکےفلسفےپرعمل پیراہے،ہم بینظیربھٹوکےخوابوں کی تعبیرکریں گے،بینظیربھٹوکی سیاست کامقصدملک سےاندھیروں کاخاتمہ تھا۔
سابق صدرکامزیدکہناہےکہ ایساپاکستان ہوجہاں عوام کوسماجی اورمعاشی انصاف میسرہو،پیپلزپارٹی عوام کوغربت اورمعاشی بدحالی سےنجات دلائےگی،بطوروزیرخارجہ بلاول بھٹونےملک کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کردی۔

مزیدخبریں