برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائر میں ہیلی کاپٹر کھیت میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائر میں ہیلی کاپٹر کھیت میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
ایک نیوز نیوز:لندن،برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائر میں ہیلی کاپٹر کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

نارتھ یارکشائر پولیس نے ہیلی کاپٹر برٹن کے قریب گرنے کی تصدیق کی ہے جس میں ابتدائی طور پر دو افراد ہلاک ہوئے ہیں،
مقامی لوگوں کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت دو افراد موجود تھے۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ مکمل تربیت یافتہ تھا،
ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔