پارلیمنٹ تحلیل ، قبل ازوقت انتخابات کا اعلان کردیا گیا

Jun 21, 2022 | 19:00 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، صیہونی ریاست میں 3 برس کے دوران تیسری مرتبہ الیکشن کا انعقاد ہورہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اتحادی حکومت ایوان میں اکثریت کھو بیٹھی تھی جس کے بعد نفتالی بیننٹ نے اتحادیوں کو یکجا کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔
اکثریت کھونے کے بعد وزیراعظم نفتالی بیننٹ نے اگلے ہفتے پارلیمنٹ (کنیسٹ) تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وزیر خارجہ یائر لاپیڈ عبوری وزیراعظم ہوں گے۔
مزیدخبریں