عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کو نوٹس جاری

Jun 21, 2022 | 18:33 PM

Hasan Moavia
ایک نیوز نیوز: عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو دانیہ شاہ کے خلاف کاروائی کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے۔
سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرے۔ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے۔ اس حرکت سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئےہیں ۔ معمولی تنازع پر شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ ملنی چاہیے۔
مزیدخبریں