کروڑوں روپے کی نایاب چھپکلیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Jun 21, 2022 | 18:26 PM

Hasan Moavia
ایک نیوز نیوز: وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے مانسہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑ روپے کی مالیت کی نایاب چیتا چھپکلیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
رپورٹ کے مطابق 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو چھپکلیوں کو بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔ 21 جون کو داتہ ٹول پلازہ پر ناکہ بندی پر ملزمان کی گاڑی کی تلاشی کے دوران 15 نایاب چھپکلیاں برآمد کی گئی تھی۔







ملزمان نے انکشاف کیا کہ چھپکلیاں ایبٹ آباد اور حویلیاں کی مختلف پہاڑوں اور جنگلات سے پکڑی گئیں تھیں۔ چھپکلیوں کوکینسر، دمہ، جلد سمیت مختلف بیماریوں میں دوا کے طور استعمال کیا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں چیتا چھپکلیوں کو پالتو جانور کے طور پر بھی دیکھا گیا ہے۔ اسے چھپکلی کی پہلی پالتو نسل کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ بین الاقوامی منڈیوں میں اس چھپکلی کی سب سے بڑی مارکیٹ چین کو سمجھا جاتا ہے۔ جہاں اس کی موجودہ قیمت 30 ڈالر فی گرام سے شروع ہوتی ہے اور 1000 ڈالر تک جاتی ہے۔ اس کی موجودہ کنسائنمنٹ کی مالیاتی کا تخمینہ تقریباً 150 سے 300 ملین روپے کے درمیان ہےیعنی ان 15 چھپکلیوں کی قیمت 15 سے 20 کروڑ کے درمیان ہے۔


مزیدخبریں