شاہین شاہ کا اپنےمستقبل کےسسر کے ساتھ اسنوکر گیم میں مقابلہ،ویڈیو وائرل

Jun 21, 2022 | 15:17 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: سابق کپتان شاہد آفریدی اور ان کے ہونے والے داماد کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی اسنوکر کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی اور ان کے ہونے والے داماد کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہوگئی،اس ویڈیو کو شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر شیئر کیا جس میں کرکٹر اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ اسنوکر کھیلنے میں مگن دیکھائی دے رہے ہیں.

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شاہد اور شاہین کی کرکٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شاہین کے شاہد آفریدی کو بولڈ کرنے پر ان کی بیٹیوں کے تاثرات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے تھے۔
مزیدخبریں