ریلوے ذرائع کے مطابق مذکورہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کو شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ریٹائرڈ ریلوے ملازم کو پچھلے 6 ماہ سے جی پی فنڈ نہیں ملا تھا۔
ذرائع کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والا ریٹائرڈ ملازم اپنے کیس کے لیے دفتر آیا تھا،حکام کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر ریٹائرڈ ریلوے ملازم دل برداشتہ ہوگیا اور ہیڈکوارٹر کی بالائی منزل سے کود گیا،جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔