ایچ بی ایل واٹس ایپ پر بینکنگ سروسز فراہم کرنے والا پہلا پاکستانی بینک بن گیا۔

Jun 21, 2022 | 11:58 AM

Nimra bukhari
ایک نیوز نیوز: ایچ بی ایل اب واٹس ایپ پر بھی بینکنگ سروسز فراہم کرے گا۔
یہ سہولت معروف کلاؤڈ کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والے ادارے EOceanکے ساتھ شراکت میں تیار کی گئی ہے۔ انٹر بینک فنڈز کی منتقلی، انٹرا بینک فنڈز ٹرانسفر، موبائل ریچارج (پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ)،یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کو عارضی طور پر بلاک/ان بلاک کرنا۔ واٹس ایپ بینکنگ میں یہ سب سروسز میں شامل ہیں۔
سروس استعمال کرنے کے لیے ایچ بی ایل کلائنٹس کو بینک کے ساتھ رجسٹرڈ موبائل نمبر سے ایچ بی ایل کے واٹس ایپ نمبر 425۔111۔111۔021
پر رابطہ کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ابرار احمد میر، چیف انوویشن اینڈ فنانشل انکلوژن ایچ بی ایل آفیسر، نے کہا، "ہم اپنے کلائنٹس کے لیے واٹس ایپ پلیٹ فارم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرجوش ہیں۔ 2 بلین سے زیادہ صارفین کے ساتھ اور واٹس ایپ فوری بنیادی بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔
مزیدخبریں