روپے کی قدر میں مزیدکمی؛امریکی کرنسی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

Jun 21, 2022 | 11:28 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: امریکی کرنسی پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے اضافہ ہونے کے بعد امریکی کرنسی 212 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مارچ میں تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سے لیکر اب تک ملکی کرنسی مسلسل گراوٹ کی طرف جا رہی ہے، اپریل میں امریکی ڈالر 172 روپے کے قریب تھا۔
عالمی ادارے کا تاحال کہنا ہے کہ گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں اور ہماری شرائط پر فوری عمل کیا جائے جس کے بعد قرض پروگرام کو بحال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں