تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے جنرل باڈی کے اجلاس میں نابینا اور بہری کرکٹ ٹیموں کے لیے 10 لاکھ روپے کے انعامات کا اعلان کیا۔ایوارڈز کا اعلان بین الاقوامی سطح پر ٹیموں کی کارکردگی کے اعتراف میں کیا گیا۔
پی سی بی کی جنرل باڈی کا اجلاس پیر 20 جون کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوا۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ سید سلطان شاہ (چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل) اور عرفان معراج (صدر، ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن) نے بھی اپنے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔