کراچی:واٹرٹینکراورپولیس موبائل میں تصادم؛1پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی:واٹرٹینکراورپولیس موبائل میں تصادم؛1پولیس اہلکار جاں بحق
ایک نیوز نیوز: کراچی یونیورسٹی روڈ اردو سائنس کالج کے قریب واٹر ٹینکر اور پولیس موبائل میں تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس موبائل کو واٹر ٹینکر نے پیچھے سے ٹکر ماری، جائے وقوعہ سے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی۔
متوفی پولیس اہکار تھانہ عزیز بھٹی میں تعینات تھا، حادثہ تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔