کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا 600 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش ہوگا

Jun 21, 2022 | 10:28 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2022-23 کا 6 سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ سردار عبدالرحمان کھیتران بجٹ پیش کریں گے، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 140 ارب روپے سے زائد جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 380 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین، پنشنرز کے لئے وفاق کی طرز پر اضافے کا امکان ہے۔
ترقیاتی بجٹ کا 25 فیصد جاری اسکیموں کےلیے مختص کیا جائے گا، بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے لیے بھی خصوصی گرانٹ رکھی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ بی اے پی کے انٹرا پارٹی انتخابات اتوار کو ہوئے اور جنرل کونسل کے اجلاس میں نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔
مزیدخبریں