مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری؛مزید 1 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری؛مزید 1 نوجوان شہید
ایک نیوز نیوز: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک سوپور اور ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔
دوسری جانب قابض فورسز نے ضلع شوپیاں میں فیس بک پیج کے آپریٹر کو وادی کی خبریں شائع کرنے پر گرفتار کر لیا۔ تین روز میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 7 نوجوانوں کو شہید کرچکی ہے جبکہ حریت رہنماءیاسین ملک کیخلاف عدالتی فیصلے کے بعد سے اب تک 30 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔