غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ دور میں بعض طالبان اہلکاروں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی تھی تاہم گزشتہ روز طالبان اہلکاروں کیلئے سفری پابندیوں میں دیے گئے استثنیٰ کی مدت ختم ہوگئی ہے۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دیے گئے استثنیٰ میں توسیع کی جائے جس سے افغانستان میں طالبان کی زیر قیادت حکومت کے بعض عہدیداروں کو بیرون ملک سفر جاری رکھنے کی اجازت ملے گی۔
افغان میڈیا کے مطابق امارات اسلامی کے نائب ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ 20 سال میں طاقت کے استعمال کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا،عالمی برادری اس معاملے کو سمجھے تاکہ مسائل کو ڈائیلاگ سے حل کیا جا سکے۔