رپورٹس کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مظاہرین نے ٹائر جلا کر شاہراہ قائدین بند کردی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ گرمی میں شدت کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا،کراچی شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، نیشنل پاور پالیسی کے تحت لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں نقصان کی شرح پرمنحصر ہے۔
ترجمان کے مطابق ایندھن کی خریداری میں دشواری اور فراہمی میں کمی سے بھی پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔
تاہم بعد ازاں خداداد چورنگی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج ختم کردیا جس کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی۔