الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 13 کروڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر بھی ظاہر کیے ہیں جبکہ زرعی زمین کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ ہے،
وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض بھی ظاہر کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی 23 کروڑ 14 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں، انہوں نے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی غیر زرعی زمین جبکہ فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی ہے، میاں محمود الرشید 18 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ روپے اور رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ 9 کروڑ 94 لاکھ کے اثاثوں کی مالک ہیں، حنا پرویز بٹ کو 2 عدد گھر تحفے میں ملے جن کی مالیت ظاہر نہیں کی۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان 1 کروڑ روپے سے زائد جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری 2 ، 2 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔