تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1840 ڈالر پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت برقرار رہنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، رولپنڈی، فیصل آباد سمیت
دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1450 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔
اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 1243 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 243 روپے ہوگئی ہے۔