امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار 

Jul 21, 2024 | 23:29 PM

ایک نیوز:امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن  نے کہا ہے یہ فیصلہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے،صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا ،مجھے یقین ہے کہ یہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے کہ میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو جاؤں اور اپنی بقیہ مدت کے لیے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر توجہ مرکوز کروں۔  

انہوں نے کہا کہ پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، قوم سے اس ہفتے خطاب کروں گا، باقی مدت کیلئے بطور صدر ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا، ہم نے ملکر کورونا اور معاشی صورتحال کا مقابلہ کیا، امریکی صدر بننا میرے لئے فخر کی بات ہے۔

 امریکی صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال ہم نے بطور قوم بے پناہ ترقی کی ہے، آج امریکا دنیا کی سب سے مضبوط معیشت ہے۔

مزیدخبریں