دمبولا:ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا  

Jul 21, 2024 | 23:21 PM

ایک نیوز: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے دیدی ہے۔  

 تفصیلات کے مطابق نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے، نیپال کی جانب سے کبیتا جوشی 31، سیتا رانا مگر 26 اور پوجا مہاتو 25رنز بناکر نمایاں رہیں، نیپال کی ٹیم کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں، سعدیہ اقبال کی عمدہ بولنگ ، ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

  پاکستان نے جواب میں مقررہ ہدف  11.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ 

گل فیروزہ کی ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل میں پہلی نصف سنچری گل فیروزہ اور منیبہ علی کی 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ،منیبہ علی 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ 

  پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔ 

مزیدخبریں