غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری  ،مزید 64فلسطینی شہید 

Jul 21, 2024 | 23:11 PM

ویب ڈیسک: غزہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی اسرائیلی فوج کی بمباری میں کئی رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس میں 64 فلسطینی شہید جبکہ 105 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے متعدد علاقوں میں رہائشی علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا، وحشیانہ بمباری میں تباہ ہونے والے عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا جاری ہے۔

فلسطین اتھارٹی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں 64 افراد شہید اور 105 زخمی ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تباہ حال عمارتوں کے ملبے تلے اب ابھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بمباری میں رہائشی عمارتوں کے تباہ ہو جانے پر مکینوں کی بڑی تعداد سڑک کنارے رات گزارنے پر مجبور ہیں جنھیں صبح ہونے کے بعد پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا۔ 

غزہ میں 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 38ہزار 983فلسطینی شہید جبکہ 89ہزار 727 زخمی ہوچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں