سپیکر قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار 

سپیکر قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار 
کیپشن: The Speaker of the National Assembly refused to give new vehicles to the chairmen of the standing committees

ویب ڈیسک:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگاتے ہوئے ایوان کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان زیریں کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے ۔

ایاز صادق نے واضح کیا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق ادائیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلائیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے لیے بھی نئی گاڑی لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنا پروٹوکول بھی انتہائی محدود کردیا جو صرف 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے سپیکر ایاز صادق نے سرکاری  اخراجات  پرکھانوں پربھی پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا ، کم سے کم دورانیے اور  مختصر  وفودکو اجازت ہوگی۔ 

سپیکر قومی اسمبلی نے سرکاری اخراجات  پر  ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائدکرتے ہوئے ڈنر اور لنچ کےاوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔