وفاقی وزیر امیر مقام کی فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی  مذمت  

وفاقی وزیر امیر مقام کی فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی  مذمت  
کیپشن: Federal Minister Amir Muqam condemned the attack on the Pakistani consulate in Frankfurt

ایک نیوز:وفاقی وزیر امور کشمیر وسیفران انجینئر امیر مقام نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پرافغان شہریوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان  حکومت سے واقعے میں ملوث شر پسند شہریوں کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شرپسند عناصر کا پاکستان کے پرچم کو اتارنا ناقابل برداشت ہے، جرمن حکومت شرپسندوں کیخلاف  کارروائی کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم افغان شرپسند 44سالہ میزبانی اور مہمان نوازی کا یہ بدلہ دے رہے ہیں؟ ایک سفارت خانے کی حفاظت میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے، جرمن حکومت عالمی قانون کے مطابق اقدامات کرے، سیاسی مفادات کیلئے بیرون ملک ایسے قابل مذمت اقدام کرنے والے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کیخلاف  سازش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے پرچم کی توہین کرنے والوں کیلئے  ہمارے دل میں کوئی جگہ ہے نہ پاکستانی ایسے  عناصر کو معاف کریں گے۔