فارغ  بیٹھےگورنر کی یاداشت بھی بہت کمزور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف 

فارغ  بیٹھےگورنر کی یاداشت بھی بہت کمزور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف 
کیپشن: The memory of the outgoing sitting governor is also very weak, barrister Dr. Seif

 ایک نیوز:ترجمان  خیبر پختونخواہ حکومت  بیرسٹر ڈاکٹر سیف  کا کہنا ہے کہ فارغ بیٹھا گورنر میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں۔  

ترجمان  خیبر پختونخواہ حکومت   بیرسٹر ڈاکٹر سیف  کا  گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے میں لاقانونیت اس وقت عروج پر تھی جب وفاق اور یہاں آپ کی پارٹی کی حکومت تھی، آپ کے دور حکومت میں پشاور ٹو ڈی آئی خان سفر کرنا ممکن نہیں تھا، فارغ گورنر وہ دن بھول گئے جب وہ خود ڈی آئی خان سے پشاور کا سفربراستہ اسلام آباد کرتے تھے، فارغ گورنر عہدہ سنبھالنے کے بعد خیبر پختونخوا میں انوکھے بن بلائے مہمان بن چکے ہیں، گورنر بغیر دعوت تقریبات میں شرکت کرنے سے پہلے اپنا نا صحیح عہدے کا لحاظ تو رکھیں۔ 

بیرسٹر سیف نے مزید کہا گورنر 12 سال تک مسلسل مسترد اور بے روزگار بیٹھنے کے بعد اب مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں والا جن بن چکے ہیں، فارغ بیٹھے گورنر کے پاس کرنے کو کام نہیں اس لیے الٹے سیدھے بیانات سے کام ڈھونڈ رہے ہیں، گورنر 3بار علی امین گنڈاپور سمیت تینوں بھائیوں سے شکست خوردہ شخص ہے،  جعلی سرکار نے فیصل کریم کنڈی کو صرف اور صرف خیبر پختونخوا میں ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کے لئے گورنر کا عہدہ دیا ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پشاور: وزیر اعلی علی امین گنڈاپور انکے فضول باتوں پر کان نہیں دھرتے ہیں۔