جب حالات بے یقینی ہوتے ہیں قبلہ رخ پنڈی کی طرف کرلیتے ہیں،خواجہ آصف 

Jul 21, 2024 | 19:12 PM

ایک نیوز: جب حالات میں بے یقینی ہوتی ہے، وہ نئی سیاسی جماعتیں، پریس کانفرنسنسز  ، ٹی وی پر منہ دکھائی کی بھرمار شروع کردیتے ہیں اور قبلہ رخ پنڈی کی طرف کرلیتے ہیں۔   

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے ،آجکل  بہت پریس کانفرنسیں اور ٹی وی شوز ہورہے ہیں، وطن عزیز کی سیاست نے 75سال میں بے شمار حادثات کو جنم دیا،اور ان حادثات کے نتیجے میں غیر جمہوری سیٹ اپ بنتے رہے جو انتخابات کا پروڈکٹ نہیں ہوتے ہیں،کبھی وہ بظاہر انتخابات کے انعقاد کے لئے ہوتے اور کبھی وہ غیر معینہ مدت کے لئے لمبے ہوجاتے ہیں۔ 

ان حادثاتی حکومتی سیٹ اپس نے سیاستدانوں ، ٹیکنوکریٹس اور بزنس مینز کی ایسی نسل کو جنم دیا جو ہر وقت کسی حادثے کے انتظار میں شیروانی سلوا کے تیار بیٹھے ہوتے ہیں،جب حالات میں بے یقینی ہوتی ہے، وہ نئی سیاسی جماعتیں، پریس کانفرنسیں  اور ٹیلی ویژن پر منہ دکھائی کی بھرمار شروع کر دیتے ہیں اور  قبلہ رخ پنڈی کیطرف کر لیتے ہیں۔ 

وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں افتخار عارف نظم بارھواں کھلاڑی کے چنداشعار بھی لکھے ۔ 

خواجہ محمد آصف نے لکھا   افتخار عارف کی نظم بارھواں کھلاڑی کے چند اشعار حاضر ہیں،بارھواں   کھلاڑی بھی کیا عجب کھلاڑی ہے! انتظار کرتا ہے ایک ایسی ساعت کا ،ایک ایسے لمحے کا جس میں سانحہ ہو جائے پھر وہ کھیلنے نکلے۔ 

مزیدخبریں