موبائل ڈیٹا صارفین کو سوشل میڈیا کےاستعمال پرمشکلات کا سامنا ہے:پی ٹی اے

موبائل ڈیٹا صارفین کو سوشل میڈیا کےاستعمال پرمشکلات کا سامنا ہے:پی ٹی اے
کیپشن: Mobile data users face difficulties in using social media: PTA

ایک نیوز: پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر اور ڈاکیومنٹ بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ملک میں تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،گزشتہ روز سے ملک بھر میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے مطابق ہمیں صارفین کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، میڈیا کے نوٹس میں لانے پرمعاملہ چیک کر رہے ہیں۔