ٹرمپ حملےکے واقعے کی نقل کرنیوالےبچے سوشل میڈیا پر وائرل

ٹرمپ حملےکے واقعے کی نقل کرنیوالےبچے سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: Children mimicking the incident of Trump attack went viral on social media

ویب ڈیسک:گزشتہ ہفتے سابق امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں سابق صدر کی جان بچ گئی اور فائرنگ کرنے والے شخص کو مار دیا گیا۔
ٹرمپ پر حملے سے مشابترکھتے ہوئے یوگینڈا میں بچوں کے ایک گروپ نے ایک ویڈیو بنائی جس میں سابق امریکی صدرٹرمپ پر ہوئے حالیہ حملے کے واقعے کی نقل کرکے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کر دی جو وائرل ہوگئی۔
بچوں کے گروپ نے پرفارمنس میں ایک بچے کو ٹرمپ کا کردار ادا کرتے دکھایا ہے جو حملے کے بعد ٹر مپ کیطرح جوش سے اپنی مٹھی کو بند کر کے ’فائٹ‘ کا نعرہ لگا تا ہے۔
اس بچوں کی بنائی گئی ویڈیو میں اصل واقعے کی آڈیو کا استعمال کی گئی ہے ،اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لاکھوں کمنٹس آچکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ واقعے نے کس طرح عالمی سطح پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

ویڈیو میں ٹرمپ کی سیکرٹ سروس کے روپ دھارے بچوں نے اصلی حملے کی طرح نقلی رائفلوں سے ٹرمپ کو تیزی سے گھیرے میں لیا جبکہ ویڈیو میں فائرنگ کے بعد ٹرمپ کی نقل کرنیوالے بچے کو ٹرمپ کی طرح ہی مٹھی ہوا میں اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔