ایک نیوز: پاکپتن میں ہسپتال روڈ پر دکان کی ملکیت کےتنازعہ پر ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا۔
ورثا کا الزام ہے کہ مخالفین نے مبینہ طور پر نوجوان کو آگ لگا دی، آگ میں جھلسے نوجوان 22سالہ عباس کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے مقتول کی ماں بیوہ شمیم اختر کی رپورٹ پر اقبال ڈوگر وغیرہ پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ہسپتال عملے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تاخیر پر ورثا کا احتجاج ،کئی گھنٹوں گزر گئے نعش ہمارے حوالے نہیں کی جا رہی، پولیس فوری ملزمان کوگرفتار کرکے ہمیں انصاف دلوا ئے۔
لواحقین نے ہسپتال کے گیٹ کے سامنے احتجاج کیا، دکان قابضین نے جواں سالہ عباس کی جان لی۔
دوکان کی ملکیت کے تنازعہ پر ملزمان کے نوجوان کو آگ لگا کر ہلاک کرنے کے معاملے پر آئی جی پنجا ب ڈاکٹر عثمان انورنے نوٹس لے کر آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،آئی جی کا کہنا ہے کہ سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔