جناح میڈیکل کمپلیکس خطے کا شاندار ہسپتال ہو گا:شہباز شریف

 جناح میڈیکل کمپلیکس خطے کا شاندار ہسپتال ہو گا:شہباز شریف
کیپشن: Jinnah Medical Complex will be the best hospital in the region: Shahbaz Sharif

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس طبی سہولتوں کے حوالے سے خطے کا شاندار ہسپتال ہو گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج ہم سب کو اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانا چاہئے،مخلوط حکومت کا یہ تحفہ صرف جڑواں شہروں کے لئے نہیں ہے،جناح میڈیکل کمپلیکس پورے پاکستان کی عوام کے لئے ہے،جناح میڈیکل سنٹر میں نرسنگ سکول ،میڈیکل سنٹرز اورلیبارٹریز بنیں گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تمام سرکاری سکولوں میں سی ٹی سکین مشینیں ہم نے لگوائیں،،غریب افراد اپنی آمدن سے خاندان کا علاج نہیں کرا سکتے ،جناح میڈیکل کمپلیکس میں غریب افراد کا علاج بالکل مفت ہوگا،سازش کر کے پی کےایل آئی کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔