بنگلہ دیش سپریم کورٹ نے سول نوکریوں میں کوٹہ سسٹم روک دیا 

Jul 21, 2024 | 14:26 PM

ایک نیوز: بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم پر فیصلہ سنا دیا، بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سول نوکریوں میں کوٹہ سسٹم روک دیا۔
 غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے کوٹہ سسٹم کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا، بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دے دیا، عدالت نے زیادہ تر نوکریوں کے کوٹہ کو ختم کر دیا ہے۔
 غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت نے جنگ آزادی کے فوجیوں کےلیے5فی صد اور دوسری کیٹیگریز کےلیے2فی صد کوٹہ بحال رکھا ہے، بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ نے گذشتہ ماہ کوٹہ سسٹم بحال کیا تھا،کوٹے کی بحالی کے بعد ملک میں احتجاج شروع ہوگیا تھا،وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت نے 2018 میں کوٹہ سسٹم ختم کر دیا تھا۔
دوسری جانب بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹا سسٹم کیخلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کو روکنےکے لیے لگائےگئےکرفیو میں آج دوپہر تک کی توسیع کردی گئی ہے۔
خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈھاکا کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، پرتشدد مظاہروں میں 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ہلاک افراد میں2پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 150 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ 
حکومت کی ہدایت پر انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور اوورسیز کال سروسز جمعرات سے معطل ہے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند ہیں۔

مزیدخبریں