پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو جیتنے کیلئے428رنز کا ہدف دیا 

پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو جیتنے کیلئے428رنز کا ہدف دیا 
کیپشن: Pakistan Shaheens set Bangladesh A a target of 428 runs to win

ایک نیوز: پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو چار روزہ میچ میں جیتنے کے لیے428 رنز کا ہدف دیا ہے۔
 تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش اے کے دوسری اننگز میں بغیرکسی نقصان کے 20 رنزبنائے، پاکستان شاہینز نے دوسری اننگز 226 رنز3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔
 عمیر بن یوسف کی سنچری ، مبصرخان 95 رنز پر آؤٹ ہوئے، عمیر بن یوسف اور مبصر ِخان نے تیسری وکٹ میں 177رنز کی شراکت بنائی، فاسٹ بولر خرم شہزاد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 72رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔