لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنےرکشے میں2بچیوں کی پیدائش

لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنےرکشے میں2بچیوں کی پیدائش
کیپشن: 2 baby girls were born in a rickshaw in front of Lahore General Hospital emergency

ایک نیوز: لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے خاتون نے رکشے میں 2 بچیوں کو جنم دے دیا۔

  جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ماں اور بچیوں کی زندگیاں بچا لیں ، جنرل ہسپتال کے سیکورٹی سپروائزر نے رکشے میں خاتون کی طبعیت خراب ہونے کی اطلاع ڈاکٹرز کو دی ،اطلاع ملنے ڈیوٹی ڈاکٹرز اور نرسز نے بر وقت روڈ پر پہنچ گئیں ۔
لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز نے رکشے میں ہی زچگی کے عمل کو پورا کیا، غازی روڈ کی رہائشی 29 سالہ شکیلہ کے ہاں رکشے میں 2 بیٹوں پیدائش ہوئی ۔
ڈائریکٹر ایمرجنسی جنرل ہسپتال کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹیاں صحت مند ہیں، دونوں بیٹیوں کو نرسری میں داخل کروا دیا گیا ہے۔