لاہور میں بارش سےموسم خوشگوار ہو گیا

لاہور :بارش سےموسم خوشگوار ،محکمہ موسمیات نےنویدسنا دی
کیپشن: Lahore: The weather is pleasant due to rain, the meteorological department announced

ایک نیوز: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوار ہو گیا،مغلپورہ،دھرم پورہ،جلو موڑ، باغبانپورہ، لال پل ،ڈی ایچ اے، تاج باغ اور صحافی کالونی میں بھی بارش سے موسم بہتر ہوگیا۔  

 شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آ گئی، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، اب تک جیل روڈ 5 ملی میٹر ، لکشمی چوک 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،گلبرگ میں 5 ملی میٹر ، اپر مال 3 ملی میٹر ، مغلپورہ 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، پانی والا تالاب 11 ملی میٹر ، فرخ آباد 4 ملی میٹر ، قرطبہ چوک 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، اقبال ٹاون 3 ، سمن آباد 4 ، چوک ناخدا 4 ملی میٹر ، گلشن راوی 6 ملی میٹر  بارش ریکارڈ کی گئی۔  
فیصل آبادشہر اور گرد و نواح میں گرمی کا زور برقرارہے، درجہ حرارت 42 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، فضا میں نمی کا تناسب 57فیصد ہونے کی وجہ سے شدید حبس ہے۔    
  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ہے،لسبیلہ ، آواران ،بیلہ، خضدار، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی،کوہلو، ہرنائی، سبی میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لورالائی، نصیر آباد ،جھل مگسی اور جعفر آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38قلات میں34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ژوب میں 30 اور زیارت میں 27 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان میں بارشوں سےتباہ کاریوں پر رپورٹ جاری کردی ، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 7جون سے ابتک 10 افرادجاں بحق ہوگئے ، بارشو ں سے جاں بحق ہونےوالوں میں 7مرد، ایک خاتون اور3 بچے شامل ہیں ،بارشوں کے دوران ہلاکتیں ،کچھی ، کیچ مجھل مگسی ،لورالائی،دکی ، لسبیلہ ،بارکھان ،ڈیرہ بگٹی ، موسیٰ خیل اور خضدار میں ہوئیں ۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں اگلے ہفتے کےدوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، 23اور24 جولائی کو شمال مشرقی علاقوں قلات ، خضدار، لسبیلہ ،آواران،زیارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔